• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھلاڑی دباؤ میں، بھارت کی کرکٹ ہم سے بہتر، معین

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے بھارت کے ہاتھوں انڈر 19ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست سے ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی نفسیاتی طور پر دباؤ میں تھے۔ ٹورنامنٹ میں بیٹنگ لائن آئوٹ آف فارم تھی۔ سیمی فائنل میں بھی مایوس کیا۔ منگل کو جنگ کو انٹرویو میں ماضی کے عظم وکٹ کیپر نے کہا کہ جنوبی افریقا کی کنڈیشن میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح ایکسپوژ ہوئی ہے۔ میرے خیال میں ٹیم میرٹ پر سلیکٹ ہوئی ہے، ایک دو پلیئرز نظر انداز ہوسکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم اچھی تھی ۔ اعجاز احمد کی موجودگی میں یہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے۔ بلاشبہ بھارتی کرکٹ ہم سے بہت بہتر اور آرگنائز دکھائی دے رہی ہے۔ ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی رپورٹ اہم ہوگی۔ معین خان نے کہا کہ میں نے سینئر اور جونیئر سطح پر بھارت سے درجنوں میچ کھیلے ہیں بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن ہمیں لڑکوں کے حوصلوں کو بلند رکھنا چاہیے۔

تازہ ترین