• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان کی سکیورٹی کےمتعلق خط کا معاملہ، لارجر بنچ سماعت کریگا

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سکیورٹی کے بارے میں خط سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماعت کیلئے لارجر بنچ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فوری طلب کر لیا ۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ جو کچھ خط میں لکھا گیا آئی جی کے نوٹیفکیشن میں وہی لکھا گیا،آئی جی پنجاب کے خط میں اپنی طرف سے کچھ نہیں لکھا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ خط کے ذریعے ساری دنیا کو بتا دیا گیا چیف جسٹس پاکستان نے کہاں کہاں جانا ہے۔بلیو بک میں وی آئی پی موومنٹ کے بارے میں کیا پروٹوکول ہوتا ہے ؟ ۔خط جاری کرکے چیف جسٹس پاکستان کی سکیورٹی کو دائو پر لگا دیا گیا۔
تازہ ترین