• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی صحت تشویشناک، مریم کو لندن جانے دیا جائے، شہباز شریف

مریم نواز کو والد کے پاس جانے کی اجازت دی جانی چاہیے، شہباز شریف


لندن(این این آئی/آئی این پی/اے این این/آن لائن/صباح نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو لندن میں نواز شریف کے پاس جانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے پہلے سے طے شدہ ان کے علاج کی تاریخ کو دو مرتبہ تبدیل کیا ہے۔

انسانی حقوق کی بنیادوں پر مریم نواز کو ان کے والد کے پاس جانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت تشویشناک ہے اور جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے طبی اقدامات کی گنجائش کم ہوتی جارہی ہے۔ 

مریم نواز کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے ماہر امراض قلب کو دو بار کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کا طے شدہ عمل تبدیل کرنا پڑا۔

علاج کے لیے ضروری عمل کو دو مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے کیونکہ ان کی بیٹی مریم نواز جو ایسے مشکل وقت میں اپنے والد کے ساتھ ہونا چاہتی ہیں ان کو پاکستان سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

تازہ ترین