• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قومی مشاعرے میں شعراء نے سامعین کے جذبات کو گرمادیا

کراچی: قومی مشاعرے میں شعراء نے سامعین کے جذبات کو گرمادیا


کارپوریٹ پاکستان گروپ کے تحت کراچی میں قومی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، معروف شعراء نے اپنے اشعار سنائے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ شعراء نے سامعین کے جذبات کو بھی خوب گرمادیا۔

کارپوریٹ پاکستان گروپ کے زیر اہتمام تیسرا قومی مشاعرہ موہٹہ پیلس کراچی میں ہوا، دِلوں کو چھوتی غزلوں، اور دماغوں کو روشن کرتی نظموں سے سجی اس محفل کی صدارت معروف شاعر افتخار عارف نے کی، نظامت کے فرائض فیصل سبزواری نے انجام دیے۔

شعر و ادب میں نام اور مقام بنانے والے امجد اسلام امجد بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

مشاعرے میں انور شعور، پروفیسر عنایت علی خان، یاسمین حمید، میر احمد نوید، عرفان ستار اور دیگر شعراء نے اپنے کلام سنائے اور سامعین سے بھرپور داد سمیٹی۔

قومی مشاعر میں ملک کے نمایاں شعراء کے علاوہ خواتین اور بچوں سمیت باذوق شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ قومی مشاعرے کا مقصد کراچی کی علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین