• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکرز، بریڈ پٹ نے جان بولٹن کا ذکر کیوں کیا؟



لاس اینجلس میں سجے فلموں کی دنیا کے نامور ترین ایوارڈز آسکرز میں بریڈپِٹ نے اپنا پہلا آسکر جیتنے کے بعد جذباتی تقریر کی اور ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے مقدمے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اکیڈمی کی جانب سے 45 سیکنڈز کا وقت دیا گیا ہے، جو میں سمجھتا ہوں کہ سینیٹ میں جان بولٹن (سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن)کو دیے جانے والے وقت سے بھی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کے مواخذے کے آخری لمحات میں سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی سینیٹ میں گواہی کے لیے اچانک آمدپر ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا ہوگئے تھے۔

جان بولٹن کی گواہی کے بعد سینیٹرز نے پہلی مرتبہ امریکی صدر پر الزامات لگانے والوں اور ٹرمپ کے وکلا سے سخت سوالات کیے۔

یاد رہے کہ جان بولٹن کی آنے والی کتاب کے مسودے میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد براہ راست اس شرط سے مشروط کی کہ پہلے یوکرین کی حکومت امریکی صدر کے سیاسی حریفوں خاص طور پر جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کرے۔

مذکورہ اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد ٹرمپ نے جان بولٹن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بریڈپِٹ نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ اسکر ملنا ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے ایوارڈ ملنے کو ’اعزازات کا اعزاز‘ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں کوئی ایسا شخص نہیں جو پیچھے مُڑ کر دیکھے لیکن اس فلم (ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ) نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ میں بوچ اینڈ سن ڈانس نامی فلم دکھانے کے لیے لے جانے والے اور میری گاڑی میں سامان رکھ کر باہر نکلنے والے اپنے لوگوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔

میں اداکارہ جینا (ڈیوس) اور فلم ساز ریڈلے (سکاٹ) کے بارے میں سوچ رہا ہوں جنہوں نے مجھے اُن اعلیٰ لوگوں سے ملنے کا پہلا موقع دیا جو یہاں تک پہنچتے ہوئے جہاں میں اس وقت کھڑا ہوں راستے میں آئے۔‘

92 ویں اکیڈمی ایوارڈز (المعروف آسکر ایوارڈز)  میں بریڈ پٹ نے ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ میں معاون اداکار جبکہ لورا ڈرن نے فلم میریج اسٹوری میں معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

تازہ ترین