• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ

بلوچستان میں کینسر کے مرض میں اضافہ


بلوچستان میں کینسر کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے۔

بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے سربراہ کینسر وارڈ ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کینسر کے مرض میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

اُنہوں نے کہا کہ بی ایم سی اسپتال سالانہ7 ہزار کینسر کے مریضوں کا علاج کرتا ہے۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ صوبے بھر میں کینسر کے علاج کے لیے طبی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ بی ایم سی اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 20 سے زائد مریضوں کی کیموتھراپی کی جاتی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں کینسر وارڈ کا بجٹ انتہائی کم ہے اور اسپتال میں مشینری بھی دستیاب نہیں ہے۔

تازہ ترین