• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج بنگال، روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، 16ہلاک


بنگلادیشی کیمپوں سے روانہ ہونے والی روہنگیا مہاجرین کی کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں16افراد ہلاک ہوگئے۔

کشتی میں اس کی گنجائش سے زیادہ 138افراد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹ مارٹِن جزیرے کے اعلیٰ عہدیدار نور احمد نے کہا کہ لکڑی کی بنی کشتی جزیرے کے باہر ڈوبی ، کوسٹ گارڈ اور نیوی کے غوطہ خور اب تک 16لاشیں نکال چکے ہیں۔

نور احمد نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 71 مہاجرین کو بچایا جاچکا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مزید کتنے افراد لاپتہ ہیں۔

تازہ ترین