لاہور میں نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
بینائی سے محروم افراد ملازمتوں کے حصول کے لیے ایک بار پھر سراپا احتجاج ہوگئے، انہوں نےلاہور میں مال روڈ پر آنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں دبوچ کر گاڑیوں میں ڈالا اور لاری اڈا پناہ گاہ میں لےجا کر بند کر دیا، جبکہ پولیس نے پناہ گاہ کو تالا بھی لگا دیا۔
بینائی سے محروم افراد پناہ گاہ میں بھی سراپا احتجاج بن گئے، انہوں نے کھڑکیاں و شیشے توڑ دیئے، بیرونی گیٹ کو ہلاتے رہےاور گیٹ پھلانگنے کی کوشش بھی کی۔
پولیس کی بھاری نفری پناہ گاہ کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔