• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بارش اور برف باری کی ایک اور لہر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے کئی علاقوں  میں بارش اور برف باری کی ایک اور لہر آئی ہے جس کا اثر صوبے بھر میں دیکھا جا رہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت زیارت، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، کان مہترزئی، خانوزئی اور مسلم باغ میں برف باری کے بعد متعدد سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

شدید سردی کے باعث بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی، بجلی بند ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے شہری سخت سردی میں بجلی کی بندش اور گیس پریشر میں کمی کی شکایات کر رہے ہیں۔


ملک کے دیگر علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مری میں بھی برف باری کا نیا سلسلہ جاری ہے۔

 سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کا داخلہ محدود کردیا ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

 غذر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور میدانی علاقوں بارش ہوئی۔

وادی تیراہ میں برف باری سےمتاثرہ 2 ہزار 400 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے ساتھ ہی مرکزی شاہراہ بھی بحال کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید