• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد

پی ایس ایل: غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کا میلا سجنے میں اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے، ڈیرن سیمی اور روی بوپارا پاکستان پہنچ گئے ہیں، اگلے دو روز میں مزید غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ جائیں گے۔

20 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت کے لیے پشاور زلمی ڈیرن سیمی سب سے پہلے پاکستان پہنچے، ملتان سلطانز کے روی بوپارا اور کوچ اینڈی فلاور بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیوک رونکی، فل سالٹ، کولن انگرام اور رائلی روسوو ہفتے کو کراچی پہنچیں گے۔ البتہ ڈیل اسٹین کی آمد کا شیڈول ان کی آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شمولیت سے مشروط ہے۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر کل پاکستان پہنچیں گے، ملتان سلطان کے آل راؤنڈر انگلینڈ کے معین علی اور ڈیوڈ ملان18 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بھی ہفتے کی شب سے کراچی پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

پی ایس ایل فائیومیں 36 غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 16 فروری سے کراچی میں ڈیرے ڈالے گی، جہاں وہ افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو کا مکمل شیڈول

20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

ایونٹ کا واحد کوالیفائر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سپرد کی گئی ہے۔

34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور قلندرز اپنے 8 میچز لاہور جبکہ ایک، ایک کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔

تازہ ترین