• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 5 کے لئے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا، چیف سیکریٹری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 5 کے لئے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا،، واٹر بورڈ ،کے الیکٹرک اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائین،یہ بات انھوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں اپنی زیر صدارت پی ایس ایل 5 کے متعلق اہم اجلاس میں کہی، اجلاس میں پی ایس ایل کے لئے سیکیورٹی، ٹریفک پلان، شہر کی خوبصورتی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی، سیکریٹری داخلہ سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، پی سی بی عہدیداران، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، رینجر،م، کے ایم سی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ایم ڈی واٹر بورڈ، کے الیکٹرک اور نیشنل اسٹیڈیم کے افسران نے شرکت کی، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کا افتتاحی میچ کراچی میں ہونا اعزاز کی بات ہے، صوبائی حکومت کا پی سی بی کے ساتھ تعاون رہتا ہے اور سندھ حکومت نے پی ایس ایل 4 میں بھی شاندار انتظامات کئے تھے جس پر متعلقہ افسران کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد بھی دی گئی تھی،انہوں نے ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمی ، ضلعی بلدیات ، کنٹونمنٹ بورڈز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں شہر کو خوبصورت بنایا جائے، واٹر بورڈ ،کے الیکٹرک اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائین، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے صوبائی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے سندھ حکومت نے پی ایس ایل کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،سندھ حکومت کے تعاون کے بغیر پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ممکن نہیں،انہونے کہا کے اس مرتبہ زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں اور آمد شروع ہوگئی ہے، انہونے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کو خوبصورت بنایا گیا ہے ،کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے انتظامات مکمل ہیں پولیس، رینجرز اور آرمی کے ساتھ رابطے میں ہیں، شہر کو خوبصورتی بنایا جارہا ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے عالمی معیار کے مطابق سیکیورٹی ، ٹریفک اور پارکنگ کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین