• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاک ترک دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے‘

شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار اور اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کرنے والے حمزہ علی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مسلم بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پر لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان لیڈران سے انہیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، خدا انہیں راہ راست پر چلائے اور رہنمائی و مدد کرے۔

یہ بھی پڑھیے: ترک صدر طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب

حمزہ  نے اپنے ٹوئٹ میں ترک زبان کا استعمال بھی کیا۔ انہوں نے ترک زبان میں پاکستان اور ترکی دونوں ملکوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خدا ترکی اور پاکستان کا بھلا کرے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ ’PakTurkFriendship‘ کا استعمال بھی کیا۔

پاکستانی ٹوئٹر صارفین ہیش ٹیگ ’ErdoganInPakistan‘ کا استعمال کرتے ہوئے ترک صدر کا پاکستان میں خیر مقدم کر رہے ہیں اور اظہار تشکر بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرگزشتہ روز پاکستان پہنچے ، نور خان ایئر بیس پر تر ک صدر کا استقبال وزیر اعظم عمران خان نے کیا۔

ترک صدر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اُن کے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے، کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو پاکستان کیلئے ہے۔

تازہ ترین