• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارے کی پاکستان میں نئے سوشل میڈیا قوانین پر تنقید

اسلام آباد (اے ایف پی) میڈیا کے حقوق پر نظر رکھنے والے ایک سرکردہ نگراں ادارے نے پاکستان میں سوشل میڈیا کیلئے مرتب کیے گئے نئے قوانین پر شدید تنقید کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق، نئے اقدامات کا اعلان ر واں ہفتے کیا گیا تھا، اس قانون کے نتیجے میں پاکستانی حکام کو مواد ہٹانے، حفاظتی انتظامات (انکرپشن) ختم کرنے اور کمپنیوں سے ملک میں دفاتر کھولنے اور ڈیٹا سینٹرز سنبھالنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔ کمیٹی کو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے ایشیا پروگرام کو آرڈینیٹر اسٹیون بٹلر کہاتے ہیں کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ یہ سخت لیکن مبہم قوانین صحافیوں سے خبریں جاری کرنے اور اپنے ذرائع سے رابطہ کرنے کی صلاحیت چھین لیں گے۔ انہوں نے کہا
کہ کابینہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے اور قانون سازوں اور سول سوسائٹی بشمول میڈیا سے مشاورت کرے کہ ایسا کوئی قانون کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ان قوانین کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود نقصان دہ مواد کو کنٹرول کرنے کیلئے اب ہمارے پاس صلاحیت آ گئی ہے، تاہم اس کا سیاسی مواد سے کوئی تعلق نہیں۔
تازہ ترین