• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 2 رنز سے ہرادیا

دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 2 رنز سے ہرادیا


انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرادیا۔

انگلینڈ نے جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے کپتان کوئٹن ڈی کوک نے 8 چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے لیکن ٹیم کو جتوا نہیں سکے۔

ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 204 رنز بنائے۔بین اسٹوکس نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 40 ،معین علی 39 اور بیرسٹو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے شاندار آغاز کیا۔پہلی وکٹ پر کپتان ڈی کوک اور باووما نے 92 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

ڈی کوک نے آٹھ چھکوں کی مدد سے صرف 22 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔باووما 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔وین ڈر ڈیوسن نے بھی صرف 23 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے کہ پر یٹوریس نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگاکر جیت کی امید جگائی لیکن کرن نے آخری دونوں گیندوں پر پریٹوریس اور فورٹیون کی وکٹیں لیکر ٹیم کو دو رنز سے فتح دلادی۔

تین میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے، فیصلہ کن معرکہ کل ہوگا ۔

تازہ ترین