• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان اور بھارت کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے



کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، فائنل مقابلہ اتوار کو ہوگا۔

کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو 30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے پول’ بی‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ بھارت 42 جبکہ آسٹریلیا نے 32 پوائنٹس اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے آسٹریلیا کو پچھاڑ دیا

کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے فائنل میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں اتوار کو شام سات بجے لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تازہ ترین