• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ثقافتوں کے لوگ متفق،سرائیکی صوبے کا قیام نا گزیرہے،ملک اللہ نواز

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر تاج محمد لنگاہ نے سرائیکی صوبے کی جس تحریک کا آغاز کیا تھا آج اس تحریک میں تمام ثقافتوں کے افراد صوبے کے قیام پر متفق ہوچکے ہیں اور سرائیکی صوبے کا قیام ناگزیر ہے،مگر خطہ کے پارلیمنٹیرین سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے اسمبلیوں میں گونگے اور بہرے بن کے بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ  سرائیکی صوبہ میں خانیوال، جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال اور سرگودھا کی شمولیت یقینی بنائیں گے،سیکرٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ نے کہا کہ تخت لاہور والوں نے سرائیکی خطے کے ساتھ جو ناانصافیاں کی ہیں ان کا ازالہ صرف نئے صوبے کے قیام سے ہی ممکن ہے،اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کبیر والہ نے سرائیکی صوبے کے حق میں قرارداد بھی پاس کی۔
تازہ ترین