• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس کے جامعہ ملیہ کے طلبہ پر تشدد کی نئی ویڈیو

بھارتی پولیس کے طلبہ پر تشدد کی نئی ویڈیو


بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 2 ماہ قبل جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں پولیس تشدد کی نئی سی سی ٹی ویڈیو سامنے آ گئی۔

اس نئی ویڈیو کے مطابق بھارتی پولیس نے جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے ریڈنگ ہال میں طلبہ پربلا اشتعال ڈنڈے برسائے تھے۔

نہتے طلبہ پر پولیس تشدد کی یہ سی سی ٹی وی ویڈیو جامعہ ملیہ دہلی کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے ہفتے کو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی پولیس ریڈنگ ہال میں اچانک گھس آئی جس نے طلب و طالبات پر اندھادھند لاٹھیاں برسانی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارتی حکومت سے خوفزدہ نہیں، طالبات جامعہ ملیہ

یہ بھی پڑھیئے: بھارتی مظالم پر جامعہ ملیہ کے طلبہ کا انوکھا انداز

یہ ویڈیو 2ماہ پرانی ہے جب متنازع شہریت بل کے خلاف مارچ کے بعد پورے بھارت میں پرُتشدد واقعات شروع ہوئے تھے۔

تازہ ترین