• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آفس کے SNGC کے تین افسران پرسنگین الزامات

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)سوئی ناردن گیس کے منیجنگ ڈاریکٹر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کےنام سنگین الزامات لگا کر ایم ڈی کے عہدے کے لئے مستردکر دئیے ہیں، سوئی ناردن گیس کمپنی کے ایک سینئر افسر کے مطابق ان دو افسران کے خلاف انکوائری ہوسکتی ہے اور انہیں OSD بھی بنایا جاسکتا ہے، جبکہ تیسرے امیدوار اے جے ہمدانی کو بھی ریمارکس کے ساتھ مسترد کردیا گیا ہے، سوئی ناردن کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرزجن تین افسران کا نام شارٹ لسٹ کیا تھا ان میں عامر طفیل ایکٹنگ ایم ڈی، گلزار سہیل ڈپٹی منیجنگ ڈاریکٹر آف سوئی ناردن گیس کمپنی، اور اے جے ہمدانی برائے ریگیولر ایم ڈی ،ان کے نام شارٹ لسٹ کرکے پٹرلیم ڈویژن نے پرائم منسٹر آفس بھجوائے تھےمگر وزیر اعظم آفس نے ان کے نام مسترد کئے بلکہ ان کے خلاف ایک سنگین چارج شیٹ بھی بھجوائی ہے، الزامات کی چارج شیٹ مختلف ایجنسیوں کی طرف سے موصول معلومات کی روشنی میں تیار کی گئی ہے، جبکہ گلزار سہیل پر دہری شہریت کا بھی الزام ہے، سوئی ناردرن کےترجمان ایوب چوہدری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’بالکل ہمیں شارٹ لسٹ کئے گئے افسران کے بارے میں الزامات کی رپورٹ ملی ہے اور ہم اسے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کریں گے تاکہ ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جاسکے، اور یہ کہ دیگر 15 افسران کے نام بھی تیار کئے ہیں اور ہم مزید نام شارٹ لسٹ کرکے نام بھجوائیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز ان کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

تازہ ترین