• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو تاریخ و تہذیب سے روشناس کرانا ترجیح ہے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آئی این پی ) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبا ءمیں مطالعے کا رجحان پیدا کرنا اور انہیں اپنی تہذیب و تمدن ، تاریخ ، سیاست اور ادب سے روشناس کرانا پشتون ایس ایف کی اولین ترجیح ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کتاب ایک خاموش انقلاب ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے سے کتاب کلچر کو ایک منظم منصوبے کے تحت ختم کردیا گیا ۔اس حوالے سے گزشتہ روز پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن قلعہ سیف اللہ کی جانب سے سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس میں ”کرپشن کا بیانیہ“کے موضوع پر تنقیدی بحث و مباحثہ کیا گیا۔منتخب کردہ موضوع پر عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کے ممبر خان زمان کاکڑ نے تفصیلی گفتگو کی۔پروگرام میں پشتون ایس ایف کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل اور صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن معصوم خان میرزئی نے شرکت کی۔کامیاب پروگرام پر صوبائی چیئرمیں کی جانب سے پشتون ایس ایف ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے تاکید کی گئی کہ سٹڈی سرکلز کو تواتر سے منعقد کرنے کے ساتھ اسے وسعت دی جائے ۔ اسی طرح 20 فروری کو آئی ٹی یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جائیگا۔ہم پورے پشتون نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کتاب اور مطالعے کے کلچر کو فروغ دیں ۔اپنے ماضی اور تاریخ سے خود کو آگاہ کریں تاکہ مستقبل میں صحیح فیصلے کرنے کی قوت موجود ہو ۔ آج کے طالبعلم کے ہاتھ میں کل کی قومی تحریک کی ڈور ہوگی جسے صحیح سمت لے جانا اور آگے بڑھانا اولین ذمہ داری ہے ،یہ سب مطالعے اور بغیر سیاسی سوجھ بوجھ کے ناممکن ہے۔
تازہ ترین