• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پریکٹس میچ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پریکٹس میچ


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا، بین الاقوامی کھلاڑی عوام میں گھل مل گئے، عوام کا جوش و جذبہ بھی عروج پر رہا۔ میچ میں زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے پریکٹس میچ میں کھلاڑیوں نے مداحوں کے درمیان جاکر سیلفیاں بنوائیں اور آٹوگراف دیے۔

معین خان اکیڈمی میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے تھیں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر سہیل خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا جوش بہت زیادہ ہے، اگر پورا موقع ملا تو نئی ورائٹیز کا استعمال کروں گا۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے بولر راحت علی نے کہا کہ فاسٹ بولنگ میں مقابلہ سخت ہے، فارم اچھی ہے، پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی نے شکست دے دی۔

تازہ ترین