• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا جاسکا، متعدد وارداتوں میں شہری موبائل، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں ،12 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو نورالحسن سکنہ سیکٹر تھری خیابان سرسید نے بتایا کہ گھر کے آگے گاڑی پارک کرنے لگا تو تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرمجھ سے موبائل اور میری فیملی سے پرس چھین کرفرارہوگئے جس میں ایک طلائی انگوٹھی ، 6ہزارروپے تھے۔تھانہ نیوٹاؤن کو ممتاز عرفان نے بتایا کہ میں فیملی کے ہمراہ اپنے کیری ڈبہ نمبر اے ایم ڈی-196 پر جس کو میرابھانجا بلال سعید چلا رہا تھا جا رہا تھا جب ہم راولپنڈی لا ء کالج سکستھ روڈ پہنچے تو 2کرولا گاڑیاں آئیں جن میں سوار نامعلوم اشخاص نے میرے بھانجے سے تلخ کلامی کی اور ہم سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے ایک شخص نے جاتے ہوئے اپنا نام علی عادل بتایا اوراپنافون نمبر دے کر کہا کہ وہ بنک کا ملازم ہے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو عبدالصمد نے بتایا کہ میں اور میرا دوست عبدالرحیم جوس پینے ہولی فیملی ہسپتال کی جانب جا رہے تھے کہ صدیق میرج ہال کے قریب 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سےموٹرسائیکل نمبر آرآئی آر-235 اور 3 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو زریاب خان نے بتایا کہ ہولی فیملی روڈپر 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرے ہاتھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ کینٹ کو محمد کامران نے بتایا کہ صدر حیدر روڈ پراپنی گاڑی پارک کرکے جوں ہیباہر نکلا تو دو موٹر سائیکلوں پر چارافراد آگئے جواسلحہ کاخوف دلا کر مجھ سے میرا پرس چھین کرلے گئے جس میں 10ہزار روپے ،شناختی کارڈ کی کلر کاپی،گھڑی اوردو موبائل فون تھے۔تھانہ ائرپورٹ کو خلیق الدین نے بتایا کہ رقم نکلوانے کے لئے یوبی ایل الامین برانچ نزد کھنہ پل اے ٹی ایم کے اندر گیا تو اسی دوران دو آدمی آگئے جن میں سے ایک نے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ اے ٹی ایم سے کوڈ لگا کر رقم نکالو انہوں نے دو دفعہ50/50ہزار وپے (ایک لاکھ روپے) نکلوائے اور بٹوے میں سے 11ہزار روپے نکال لئے اور جاتے ہوئے میرا موبائل بھی لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو مظہر اسماعیل نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار میری بیوی صدف سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں 20ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈ وشناختی کارڈ تھے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد انور نے بتایاکہ میرے گھر سے نامعلوم چور ایک لاکھ روپے اورطلائی زیورات وزنی 25تولے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو منصورعلی نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے 3باتھ رومز کا سینٹری سامان اتار کرلے گئے جس کی مالیت50ہزارروپے بنتی ہے ۔تھانہ صدرواہ کوعبدالرحمن صدیقی نے بتایا کہ شریف ہسپتال کے پاس احسن آٹوز سے گاڑی کا سامان خریدرہا تھا کہ یکدم تین مسلح لڑکے اسلحہ کی نوک پرمجھ سے 20ہزارروپے ،دکان کے لاکر سے 80ہزار روپے اور جاتے ہوئے میرا موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے-3828ہنڈا 125ماڈل2020 بھی لے گئے۔تھانہ گوجرخان کو حفیظ الرحمن نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پرسائل کا موٹر سائیکل نمبرآرآئی ایل-19-3738چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ مندرہ کو ذوالفقار احمد نے بتایا کہ نامعلوم چور سائل کی دو گائیں ، تین بکریاں اور ایک بچھڑا سائل کے کمرہ مویشی سےدیوار توڑ کر چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو عبدالقیوم نے بتایا کہ سائل کی سالی نظیر بیگم سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار پرس چھین کر فرار ہو گئے جس میں ایک موبائل فون اور 40ہزارروپے تھے۔ تھانہ روات کو ڈاکٹر جمال احمد سکنہ فیز 8نے بتایا کہ عامر ، ربنواز اور اسلم سائل کے گھر سے سریا وزنی 0.5ٹن ، کل مالیتی 48ہزارروپے چوری کر کے فرار ہو گئے جن میں سے عامر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تھانہ کہوٹہ کو ملک وقار نے بتایا کہ ہوتھلہ کے مقام پر سڑک پر پتھر رکھ کر روڈ بلاک کیا ہوا تھا اور جیسے ہی سائل وہاں پہنچا تو یکدم جھاڑیوں میں سے 8 نامعلوم اشخاص نکل آئے اور اسلحہ کی نوک پر سائل سے دو موبائل فون اور 30ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔
تازہ ترین