• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے میئر اسلام آباد کی معطلی روک دی ،فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکومت کو مئیر اسلام آباد کی معطلی کی سفارش پر عملدرآمد سے روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران میئر شیخ انصر عزیز اپنے وکیل عادل عزیزقاضی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی جانب سے معطلی کی سفارش خلاف قانون ہے ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز کو بطور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کام سے روکا جائے اور استدعا ہے کہ حکومت کو مئیر اسلام آباد کی معطلی کی سفارشات پر عملدرآمد سے روکا جائے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن غیرجانبدار ہونا چاہیے ، علی نواز جانبدار ہیں، اس پر عدالت نے حکومت کو میئرمعطلی کی سفارش پر عمل درآمد سے روکتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ، علی نواز اعوان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین