• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا میانی صاحب قبرستان کمیٹی میں وکلاء اور ججز کو شامل کرنے پر اظہار برہمی

لاہور (وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ، شہریوں کی اراضی پر قبریں بنانے پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قبرستان کمیٹی کے موجودہ و سابق 20 افسروں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق جج علی اکبر قریشی کے حکم پر قائم ہونے والی میانی صاحب قبرستان کمیٹی میں وکلاء اور ججز کو شامل کرنے پر سخت اظہار برہمی کیا۔عدالت نے پرانی کمیٹی ختم کر کے نئی کمیٹی تشکیل دینے اور نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے موضع مزنگ کے تحصیلدار، نائب تحصیلدار، گرداور، اور پٹواری کو بھی فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے میانی صاحب قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری، ایڈمن افسر اور سکیورٹی آفیسر سمیت تمام ممبران کو ہٹا کر نئی تعیناتیاں کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور افضال دانش کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر کے آج جواب بھی طلب کر لیا۔
تازہ ترین