• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،محمودالرشید

لاہور( جنرل رپورٹر )وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے وحدت کالونی کے جناح فلٹر کلینک میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر صوبائی دارلحکومت میں اس مہم کا افتتاح کیا۔ میاں محمودالرشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران 19لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے 5ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام علاقوں میں جاکر بچوں کو قطرے پلانے کو یقینی بنائیں گی۔پانچ سال سے کم عمر 19لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہرصورت مکمل کیا جائے گا۔
تازہ ترین