لاہور (وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو توہین عدالت کی درخواست پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل بنچ نے حسن جاوید سمیت دیگر کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔