• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: زہریلی گیس، دو لاشوں کا پوسٹ مارٹم، 16 سیمپل لے لیے گئے

کراچی: زہریلی گیس، دو لاشوں کا پوسٹ مارٹم، 16 سیمپل لے لیے گئے


کراچی کے علاقے کیماڑی میں آلودہ ہوا یا زہریلی گیس سے جانی نقصان اور شہریوں کے متاثر ہونے کے معاملے کی چھان بین کے لیے 2 لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جبکہ کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ حاصل کرنے کے لیے 16 سیمپل حاصل کیے گئے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر قرار عباسی کے مطابق گیس سے متاثر 14 افراد کی میڈیکل رپورٹ درج کی گئی ہیں۔ جاں بحق عمران اشرف اور نامعلوم لاش کا پوسٹ مارٹم سول اسپتال میں کیا گیا۔ سول اسپتال کے میڈیکولیگل سیکشن نے کیمیکل ٹیسٹ کے لیے 14 متاثرین کے نمونے حاصل کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیماڑی، بحری جہاز سے سویابین کی آف لوڈنگ رکوادی گئی

پولیس سرجن آفس نے پولیس کے ذریعے 16 نمونے کیمیکل ایگزامینر کے دفتر میں جمع کرا دیے ہیں کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹس کل تک ملنے کی توقع ہے۔

مرنے والے دونوں افراد کے پوسمارٹم کے دوران کیمیکل ایگزامن کے لیے بھی نمونے لیے گئے، میڈیکو لیگل آفیسرز نے کیماڑی کے نجی اسپتال میں 3 متاثرین کے سیمپل لیے۔

یہ بھی پڑھیے: کیماڑی آئل ٹرمینل کے عملے کے 2 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات کی تعداد14 ہوگئی، نجی اسپتال میں 9 افراد جبکہ دیگر دو اسپتالوں میں دو، دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

زہریلی گیس سے متاثرہ 100 سے زائد مریض جناح اسپتال لائے گئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین