• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی آئل ٹرمینل کے عملے کے 2 افراد کی طبیعت بگڑ گئی

کیماڑی آئل ٹرمینل کے عملے کے 2 افراد کی طبیعت بگڑ گئی


کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل پر کام کرنے والے عملے کے 2 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

وزرارت جہاز رانی و بندرگاہ اب تک زہریلی گیس کی وجہ جاننے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) سمیت دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے تیل کی سپلائی روک دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیماڑی میں زہریلی گیس کا اخراج، علاقہ مکینوں کا احتجاج

ذرائع کے مطابق شیل، ٹوٹل، ہیسکول اور باکری جیسی بڑی آئل کمپنیوں نے بھی آپریشنز معطل کردیا ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق فیصلہ عارضی ہے، فضا بہتر ہونے پر کام پھر سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: کیماڑی، بحری جہاز سے سویابین کی آف لوڈنگ رکوادی گئی

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات کی تعداد14 ہوگئی، نجی اسپتال میں 9 افراد جبکہ دیگر دو اسپتالوں میں دو، دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

زہریلی گیس سے متاثرہ 100 سے زائد مریض جناح اسپتال لائے گئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین