• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال قاسم کی سربراہی میں آج کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ نئی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہورہا ہے۔اجلاس کے ایجنڈے میںقومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحقکیشرکاء کو پاکستان کرکٹ ٹیمکے انتخاب کا طریقہ کار اور ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ بھی شامل ہے۔ خواتین چیف سلیکٹر جو خود بھی کمیٹی کی رکن ہیں وہ خواتین کرکٹ پرپیش رفت سے آگاہ کریں گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلاس میں حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے علاوہ پچز کے معیار سے متعلق اینڈی اٹکنسن کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات میڈیا کو 20 فروری کو جاری کی جائیں گی۔ وسیم خان جو گذشتہ اجلاس میں چیئر مین تھے اب رکن کی حیثیت سے ڈائریکٹر ذاکر خان کے ساتھ بیٹھیں گے۔اقبال قاسم کے علاوہ علی نقوی اور عمر گل کا بھی یہ پہلا اجلاس ہے جبکہ وسیم اکرم کمیٹی کے سب سے سینئر رکن ہیں۔

تازہ ترین