• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے کلب کرکٹ کی اہمیت بڑھ گئی، وسیم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے منگل کو کراچی میں ٹی ایم سی گرائونڈ کا دورہ کرکے کراچی میں کلب کرکٹ کے فروغ کو مثالی قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے کے بعد کلب کرکٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔کے سی سی اے کے سابق صدرپروفیسر اعجاز فاروقی کراچی کے کھلاڑیوں اور کلبز کے لئے بہترین کام کررہے ہیں ،اس شہر سے ہی معین خان ، راشد لطیف ، یونس خان ، سرفراز احمد ، شاہد آفریدی اور اسد شفیق جیسے کرکٹر پیدا ہوں گے ۔ وسیم خان نے آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ دیکھا کھلاڑیوں سے ٹورنامنٹ اور کلب کرکٹ پر بات کی۔ وسیم خان نے ایک اوور بیٹنگ کی اور ٹی ایم سی گراونڈ کی نوتعمیر شدہ اکیڈمی کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہکراچی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے سپورٹ کرتے رہیں گے۔ پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں۔ 1987کے ورلڈ کپ فائنل میں امپائرنگ کرنے والے سابق ٹیسٹ امپائر محبوب شاہ اور کرکٹ آرگنائرز کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکی کی۔

تازہ ترین