آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صدر میں سیوریج کا پانی جمع، مکین و راہگیر پریشان

کراچی کے علاقے صدر کی مختلف سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا


کراچی کے علاقے صدر کی مختلف سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا ، حکام کی جانب سے تاحال نکاسی آب کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

صدر پارکنگ پلازہ، ایمپریس مارکیٹ اور بوہری بازار کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، شہریوں کے مطابق صدر کی سڑکوں پر سیوریج کا پانی گزشتہ روز سے کھڑا ہے لیکن نکاسی کرنے والا کوئی نہیں۔

شہریوں کے مطابق سڑکوں پر پانی گٹر بند ہونے کی وجہ سے ہے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد گٹر کھولے بھی ہیں۔

دوسری جانب صدر کے علاقے میں سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے فضاء میں بدبو پھیل گئی ہے جس سے دکانداروں سمیت عام گزرنے والے شہری بھی متاثر ہورہے ہیں اور دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز سے صدر جیسے تجارتی علاقے میں پانی کھڑا ہونے کے باوجود نکاسی کا کام نہ کرنا حیرت اور غیر ذمہ داری کی اعلی مثال ہے۔

قومی خبریں سے مزید