پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے ٹھینگ موڑ میں خواتین پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے کے الزام پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
قصور کے تھانہ الہٰ آباد میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق 2 خواتین پولیو ورکرز ارزانی گاؤں میں بچوں کو قطرے پلانے گئیں۔
گاؤں میں مبینہ طور پر 2 لڑکوں نے ان سے چھیڑخانی کی اور انہیں اپنے موبائل نمبر لکھ کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیئے: انسدادِ پولیو مہم کا آج دوسرا روز
پولیو ورکرز کی شکایت اور محکمۂ صحت کے ملازم ہارون الرشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔