• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹو پاوروالے ممالک عالمی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہیں ،حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ )قائد ملت ِجعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے اگر یہ پھٹ پڑا تونہ صر ف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کو بہت بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گاجو تیسری جنگ عظیم کا دیباچہ ہوسکتا ہے۔عالمی مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ویٹو پاوروالے ممالک ہیں ،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل پیرا اور سفارتی سطح پر عالمی امن و استحکام کیلئے کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے اور ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آقای موسوی نے یکم تا10رجب المرجب عشرہ اجر رسالت ؐ منانے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے باورکرا یا کہ کشمیرو فلسطین کے بارے میں عالم اسلام سخت تشویش میں مبتلا ہے کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جبرواستبداد کے پہاڑتوڑ رہا ہے اوریہی داستان ظلم فلسطین میں بھی جاری ہے ۔ بھارت کشمیرمیں اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے جوفلسطین میں اسرائیل کی ہے ،اسی لیے کشمیر میں مسلم اکثریت ختم کرکے ہندو ئوں کو بسایا جارہا ہے۔
تازہ ترین