آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بچھڑے ’فرینڈز‘ دوبارہ مل گئے

معروف ٹی وی سیریز ’فرینڈز ‘ کی کاسٹ ایک شو میں شرکت کے لیے اکھٹی ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ جینیفر آنسٹن نے ڈرامے کی دیگر مرکزی کاسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔ 


تصویر کے کیشن میں انہوں نے لکھا کہ ’جلد آنے والا ہے۔‘


ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ’فرینڈز‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر بھی اسی طرح کی پوسٹس شیئر کی گئی ہیں۔


جوئی کا معروف کردار ادا کرنے والے میٹ لی بلانک کی جانب سے بھی اس ری یونین پر مختلف پوسٹس سامنے آئی ہیں۔

'فرینڈز' سیریز 1994 میں شروع ہوئی تھی جو آج تک کامیاب ٹیلی ویژن سیریز مانی جاتی ہے۔

 1994 میں ریلیز ہونے والی سیریز کا آخری اور دسواں سیزن  2004 میں نشر کیا گیا تھا جس کی کُل قسطوں کی تعداد 136 ہے۔

یہ سیریز چھ دوستوں مونیکا، روس، چینڈلر، ریچل، فیبی اور جوئی کے گرد گھومتی ہے۔ مونیکا اور روس بہن بھائی ہیں۔ ریچل مونیکا کی کالج کی سہیلی ہے۔

چینڈلر اور روس روم میٹ ہیں اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی ہے۔ اس سیریز میں عام زندگی کے موضوعات یعنی ہراسانی، ورک پلیس کے طور طریقے، خودمختاری جیسے موضوعات کو بیان کیا گیا ہے۔

اس معروف سیزن کے کرداروں کے ری یونین سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اس کے مداح بھی بہت خوش ہیں اور اسی سیریز پر مبنی خصوصی شو دیکھنے کے لیے بھی پر جوش اور بےصبری کا اظہار کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید