• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا:موسلادھار بارشوں سے دریا میں طغیانی، 8 بچے ہلاک


 انڈونیشیا میں موسلادھار بارشوں کے بعد دریا میں طغیانی آنے کے باعث 8 بچے ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیا میں موسلادھار بارشوں سے دریا میں طغیانی نے آٹھ معصوم بچوں کی جانیں نگل لیں، جونئیر ہائی اسکول کے ڈھائی سو طلبہ کا گروپ دریا کنارے سیر کو گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کیمپنگ ٹرپ پر جانیوالے طلبہ میں سے 23 زخمی جبکہ 2 گمشدہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول ٹرپ پر جانیوالے طلبہ کی عمریں 12سے 15 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان میں سے اکثریت ساتویں اور آٹھویں جماعت میں پڑھتی ہے۔

تازہ ترین