• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر سے متعلق سوال پر کامران اکمل کا دلچسپ جواب

پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین اور پی ایس ایل سیزن فائیو کی پہلی سنچری بنانے والے کامران اکمل سے ان کی عمر سے متعلق سوال پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پشاور زلمی کی جیت کے بعد کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی نے اُن سے سوال کیا کہ پچھلے ہفتے آپ نےاپنی چالیسویں سالگرہ منائی؟

اس سوال پر کامران اکمل نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کونسی؟ پھر جواب دیا 37ویں سر، میں ٹیم کا کوچ نہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔

زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے برق رفتار 101 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا، اُن کی اننگز میں 4 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔

پی ایس ایل میں مجموعی طور پر یہ اُن کی تیسری سنچری ہے جبکہ ایونٹ میں بننے والی مجموعی سنچریوں کی تعدا د 6 ہے، ڈیلپورٹ، کولن انگرام اور شرجیل خان بھی پی ایس ایل میچوں میں ایک، ایک سنچری بناچکے ہیں۔

تازہ ترین