• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر لال خان کا انتقال،محنت کش طبقاتی جدوجہد سے محروم ہوگئے،منظور رضی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظوراحمد رضی نے کہا ہے کہ ترقی پسند دانشور ڈاکٹر لال خان المعروف تنویرگوندل کی مزدوروں کیلئے بہت خدمات ہیں، ان کے انتقال سے دنیا بھر خصوصاً آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے محنت کش ان کی طبقاتی جدوجہد اور بہترین کارکردگی سے محروم ہوگئے،مزدور رہنمائوں راؤنسیم، جاوید لطیف، کامریڈ علی ناصر، جنت خان، کامریڈ روشن کلہوڑہ، صلاح الدین گنڈاپور اعڈووکیٹ، رخسانہ رضی ایڈووکیٹ اور جان عالم ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کہاکہ ایسے انقلابی رہنما کا چلے جانا ایک عظیم سانحہ ہے۔
تازہ ترین