• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں کےمال سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے فرار،مقدمات درج‘ بہاولپور بائی پاس چوک پر دو مسلح ڈاکو یاسر احمد سے 14 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے،الطاف ٹاون میں شہزاد رضا سے 7500 روپے اور موبائل فون چھین لیا،بکر منڈی کے قریب پولیس وردی میں ملبوس دو ڈاکوئوں نے سعودی عرب سے واپس پاکستان پہنچنے والے محمد افضل سے دو لاکھ روپے چھین لئے،مخدوم رشید پولیس کےعلاقے میں محمد عمران سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی،ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے کاشف اور دیگر 11 افراد کے موبائل فون چوری کر لئے گئے،کینٹ پولیس کےعلاقے سے محمد ریاض اور نثار احمد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں،زکریا پولیس کے علاقے سے عامر کلیم کے 32 ہزار روپے،نجمہ بی بی کے گھر سے 70 ہزار روپے مالیت کا سامان،دولت گیٹ پولیس کےعلاقے سے محمد اسد کا موبائل فون اور مخدوم رشید پولیس کےعلاقے میں اسفند یار کی دکان سے 76 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا،محمد افتخار نے مخدوم رشید پولیس کو د رخواست دی کہ تین نامعلوم افراد نوٹ چیک کرنے کے بہانے اس سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیا کر فرار ہوگئے۔
تازہ ترین