• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائز سکاوٹنگ چترال پشاور نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

اپشاور (لیڈی رپورٹر) بوائز سکاوٹنگ چترال پشاور نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں بوائز سکاوٹنگ چترال پشاور کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا افتتاح رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے ناظم اعلی مولانا احسان الحق نے کیا جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے ناظم اطلاعات قاضی نسیم جمعیت علماء اسلام اپرچترال کے نائب امیر مولانا فتح الرحمن جمعیت علماء اسلام اپرچترال کے ناظم مالیات میرزا عالم صوبیدار، سابق ممبر ڈسٹرک چترال حبیب الدین بھی اس موقع پر موجود تھے اور اس موقع پر انہوں نے اہلیان چترال سےکہا کہ اس شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر کامیاب بنائے۔
تازہ ترین