• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: تکنیکی خرابی پر میچ ریفری ماہانامہ کی وضاحت

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے چھٹے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز نے ابتدائی طور پر کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کوناٹ آؤٹ قرار دینے سے متعلق امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا تھا۔

اس حوالے سے میچ ریفری روشن ماہانامہ نے وضاحت کی ہے کہ الٹرا ایج ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کے بابراعظم کے خلاف لیا گیا ریویو برقرار رہا تھا۔

میچ ریفری روشن ماہانامہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی امپائر کو آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ بدلنے کے لیے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی امپائر کی جانب سے واضح غلطی کے تدارک کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا اس موقع پر الٹر ایج ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی، لہٰذا پلیئنگ کنڈیشنز نمبر3.3.7 کے تحت تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کو تکنیکی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا اور تمام دستیاب وسائل کے بعد ہر ممکن درست معلومات بھی فراہم کی، جس کی بنیادپر آن فیلڈ امپائر نے اپنے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا۔

روشن ماہانامہ نے کہاکہ پلیئنگ کنڈیشنز نمبر 3.6.8 کے تحت انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریویو برقرار رکھا۔

تازہ ترین