• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایف اے ٹی ایف میں دہری جانچ پڑتال سے گزررہا ہے ، حماد اظہر

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف میں دہری جانچ پڑتال سے گزررہا ہے، پاکستان نے ایک سال کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی شرائط کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے۔اپنے ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اکثر ارکان نے پاکستان کی کوشش کو مثبت قراردیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے ایکشن پلان کے 27 میں سے 14 نکات پر عملدرآمد کیا پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
تازہ ترین