• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرزکے باہر چلے جانے سے آئندہ علاج معالجےمیں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں،صدر علوی

لاہور ( نمائندہ جنگ/اکنامک رپورٹر ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹروں کے باہر چلے جانے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیلتھ پروفیشنلز کی کمی کی وجہ سے آئندہ 8 سے 10 سالوں میں علاج معالجے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں جس کی وجہ ہیلتھ پروفیشنلز کی زیادہ تعداد کا تعلیم حاصل کرنے کے بعد پیشہ کو چھوڑ جانا ہے۔ ماضی میں ہیلتھ پروفیشنلز کو بہترین تعلیم دے کر باہر بھجوانے کی غلطی کی گئی مگر اب یہ سودا پاکستان کو منظور نہیں، حکومت اور معاشرے کو چاہئے کہ وہ ڈاکٹرز کیلئے آسانیاںپیدا کریں تاکہ قوم ان کی خدمات سے محروم نہ رہے، ڈاکٹر بھی ہمدردی سےپیش آئیں ،ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسا وزیراعظم ملا جن کا بڑا فوکس صحت کے شعبہ پر ہے۔
تازہ ترین