• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ منصوبہ میں آنیوالے خسروں کی سکروٹنی کا عمل شروع

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے زمین ایکوائرنگ کا عمل شروع کرنے سے قبل متعلقہ خسروں کی سکروٹنی شروع کر دی گئی ہے ، کس خسرے سے کتنا رقبہ منصوبے میں آ رہا ہے اس پر کام جاری ہے ، آرڈی اے ذرائع کے مطابق اس سارے عمل میں زیرک کمپنی کے علاوہ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر اور محکمہ ریونیو حکام شامل ہیں ،موضع مورت سے زمین ایکوائر کرنے کا سیکشن فور رواں ہفتہ کے آخر تک متوقع ہے ، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ میں ایک انٹرچینج بڑھانے کے ساتھ ساتھ چک بیلی خان روڈ سے اڈیالہ روڈ تک ایک سٹیشن بڑھانے پر غور جاری ہے ۔
تازہ ترین