• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حکومت کے ہم منصبوں کیساتھ ایک نیا تعلیمی ورکنگ گروپ قائم کیا، امریکی سفارتخانہ

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد(فائل فوٹو)۔
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد(فائل فوٹو)۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کے اپنے ہم منصبوں کیساتھ ایک نیا تعلیمی ورکنگ گروپ قائم کیا۔ 

اس حوالے سے ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ اس تعلیمی ورکنگ گروپ کا مقصد فنی اوراعلیٰ تعلیم میں قریبی تعاون کا فروغ ہے، ہم نے 2025 کے انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام کے سابق شرکا سے ملاقات کی۔ 

ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے صوبہ سندھ کا دورہ کیا اور مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ 

ترجمان نے کہا کہ نیٹلی بیکر نے زرعی اور کاروباری برادریوں سے رابطہ کیا۔ نیٹلی بیکر مقامی ثقافتی روایات سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔ 

ترجمان نے کہا ہم امریکی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید