پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین ناں ناں کرتے پھر ہاں کر بیٹھے۔
’تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد‘ کے مصداق علی ترین ایک بار پھر ملتان سلطانز کو خریدنے کے خواہشمندوں کی فہرست کا حصہ بن گئے۔
علی ترین نے ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے بولی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، دستاویز بھی جمع کرادیں۔
انہوں نے اس سے قبل ملتان سلطانز ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کردیا تھا جبکہ وہ 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔
علی ترین نے اس موقع پر کہا تھا کہ وہ دو بارہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے تو جنوبی پنجاب کےلیے آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔