• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، پاک ایران سرحد دوسرے روز بھی بند

کورونا وائرس، پاک ایران سرحد دوسرے روز بھی بند


ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب پاک ایران سرحد پر امیگریشن گیٹ دوسرے روز بھی بند ہے۔

امیگریشن حکام کے مطابق امیگریشن گیٹ بند ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف لوگوں اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے جبکہ سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ تفتان میں فی الحال امیگریشن گیٹ بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کسی کو تفتان سے ایران اور ایران سے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ہے۔

صوبائی محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایئر پورٹ پرحفاظتی اقدامات موجود ہیں جبکہ ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے۔

دوسری جانب  گڈز ٹرانسپورٹرزکے مطابق تفتان میں سرحد پر رکے ہوئے مال بردار کنٹینرز میں مالٹا سمیت دیگر سامان لدا ہوا ہے، ایک دن میں مالٹے کے کنٹینر نہیں چھوڑے گئے تو خراب ہوجائیں گے، مالٹا خراب ہونے کے باعث لاکھوں روپےکا نقصان ہونےکا خدشہ ہے۔

تازہ ترین