• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس جورڈن نے وسیم اکرم کے ساتھ کام کو خوابوں کی تعبیر قرار دے دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک انگلینڈ کے کرکٹر کرس جورڈن نے کراچی کنگز میں اپنے بچپن کے ہیرو وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کو خوابوں کی تعبیر قرار دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں 31 سالہ بولر نے کہا کہ ان کے لیے بڑی بات ہوگی اگر وہ وسیم اکرم سے کچھ سیکھ سکیں۔

جورڈن کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنا بڑا اعزاز ہے، وہ بچپن سے ان کو ٹی وی پر کھیلتا دیکھتے تھے، پھر ان کو ٹی وی پر تجزیہ کرتے دیکھا، یقینی طور پر ایک نوجون بولر وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے اور ان کے لیے اب وہ لمحہ آگیا ہے جب وہ وسیم اکرم جیسے ٹاپ پلیئر کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ وسیم اکرم سے کوئی ایک ہنر بھی سیکھ کر اپنا کھیل بہتر کرنے میں کامیاب رہے تو یہ ان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے پی ایس ایل سپورٹرز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے کرکٹ فینز باشعور ہیں اور کھیل کے بہاؤ کو سمجھتے ہیں، جو سمجھتے ہیں کہ کھیل کیسا چل رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بولر نے کہا کہ پی ایس ایل نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پاکستانی نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے ایک بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے۔

جورڈن نے کہا کہ انہیں اپنے کیرئیر کے آغاز میں ایسے مواقع نہیں ملے لیکن اب نوجوان کرکٹرز کو فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا چانس مل رہا ہے، فرنچائز کرکٹ میں پلیئر کو وہی ماحول ملتا ہے جیسا اس کو انٹرنیشنل کرکٹ میں مل سکتا ہے۔

تازہ ترین