• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور سے بریک اپ،قسمت کو یہی منظور تھا، کرینہ کپور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی نٹ گھٹ اداکارہ کرینہ کپور نے اداکار شاہد کپور کے ساتھ تین سال سے زائد عرصے تک دوستی کے بعد بریک اپ کے حوالے سے پہلی مرتبہ کھل کر گفتگو کی ہے۔کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی سے پہلے شاہد کپور کے ساتھ دوستی تھی اور دونوں ایک دوسرے کے خاصے قریب تھے۔ دونوں بولی وڈ فلم ’جب وی میٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر بھی ہوئے تھے۔بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مشہور فلمی نقاد اور صحافی انوپما چوپڑا کے ساتھ انٹرویو میں جب کرینہ سے شاہد کپور کے ساتھ ’بریک اپ‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا ’بس قسمت کو یہی منظور تھا۔امتیاز علی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم فلم ’جب وی میٹ‘ کی ریلیز کے بعد کرینہ کپور اور شاہد میں بریک اپ ہوا اور کرینہ کی سیف علی خان سے دوستی کی شروعات ہو گئی تھیں۔بعد ازاں انہوں نے سیف علی خان سے شادی کر لی۔ خیال رہے کہ فلم ’جب وی میٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران کرینہ، سیف علی خان کے ساتھ فلم ’ٹشن‘ کی فلم بندی میں بھی مصروف تھیں۔
تازہ ترین