• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا وقت کا اہم تقاضا ہے،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے سول سیکرٹریٹ کے سبزہ زار میں آم کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانا وقت کا اہم تقاضا ہے، شجر کاری کیساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال کا بھی مناسب انتظام کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم، مواصلات و تعمیرات اوربلدیات کو شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنگلات کو ہدایت کی کہ شجر کاری کی اہمیت اور درختوں کے فوائد بارے آگاہی مہم شروع کی جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ تمام انتظامی افسران اپنے اپنے اضلاع میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کریں۔سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) محمد آصف نے چیف سیکرٹری پنجاب کو شجر کاری کے سلسلے میں حکومت پنجاب کے اہداف بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
تازہ ترین