• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب آبادنمبر2میں صفائی کی ابترصورتحال ،مکینوں کا جینامحال

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے علاقہ غریب آبادنمبر2میں صفائی کی ابترصورتحال کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ پشاورشہر میں صفائی ستھرائی کے لئے کام کرنے والی کمپنی ڈبلیوایس ایس پی کے افسران اورصفائی کرنے والاعملہ عرصہ دراز سے غائب ہوچکا ہے ۔ علاقے کے شہریوں کا کہناہے کہ غریب آباد نمبر 2 کی گلی نمبر2بلال مسجد کے قریب نالیوں سے گندہ پانی گلی میں کئی فٹ تک جمع ہوچکاہے اورگندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیںجس سے شہریوں باالخصوص نمازیوں کا چلنامشکل ہوچکاہے۔ اہلیان علاقہ نے شکایت کی ہے کہ ڈبلیوایس ایس پی اورٹائون کا صفائی عملہ بھاری بل اورٹیکس لینے کے لئے توعلاقے کادورہ کرتے ہیں جبکہ افسران اورعملہ عوام کے پیسوں پر لاکھوں کی تنخواہیں وصول کررہاہے جبکہ پشاورشہرکی صفائی صورتحال جوں کی توں ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ محمودخان ا،ڈی سی پشاوراورڈبلیوایس ایس پی کے اعلیٰ حکام نے علاقے میں صفائی کی ابترصورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین