جرمنی کے صوبے ہیسے میں کارنیوال پریڈ کے دوران ایک شخص نے کار ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔
جرمنی کے صوبے ہیسے کے علاقے فولکمارزن میں ہجوم پر کار چڑھانے کا واقعہ پیش آیاجس کے نتیجے میں بچوں سمیت 30افرادزخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ کار ڈرائیور جرمن شہری ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے اور اسے عدالت میں پیش کیاجائے گا، ہجوم پر کار چڑھانے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔
واقعے کے بعد صوبے ہیسے میں تمام کارینوال کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔